ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نئے نوٹوں کے ساتھ پرانے 500روپے کے نوٹ چلنے دیں:ممتابنرجی

نئے نوٹوں کے ساتھ پرانے 500روپے کے نوٹ چلنے دیں:ممتابنرجی

Sat, 19 Nov 2016 12:12:44    S.O. News Service

کولکا تہ، 18؍نومبر (ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا ) مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے آج نریندر مودی حکومت پر بغیر کارروائی کے اعلانات کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عوام کی مدد کرنے کے لیے اسے نئے نوٹوں کے ساتھ 500روپے کے پرانے نوٹوں کو بھی چلن میں رہنے کی اجازت دینی چاہیے۔ممتا نے ایک بیان میں کہاکہ ہم حل تلاش کررہے ہیں ،میرے پاس کچھ ٹھوس تجاویز ہیں جو معمول کے حالات بحال کرنے میں معاون ہوں گی اور پریشانی جھیل رہے لوگوں کی مدد کریں گی ۔حکومت کو نئے نوٹوں کے ساتھ 500روپے کے پرانے نوٹوں کو چلن میں رہنے دینا چاہیے ۔100روپے، 50روپے اور 10روپے کا نوٹ بھی آسانی سے دستیاب ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ 30؍دسمبر تک صورت حال میں بہتری آنے کے بعد 1000روپے کے نوٹ واپس لیے جا سکتے ہیں، یا پھر آپ کی مرضی کے مطابق ایسا ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی فالتو، بغیر مطلب کے اعلان کا کوئی مطلب نہیں ہے، کبھی کبھی کچھ غلطیاں مزید غلطیاں کرواتی ہیں۔دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے ساتھ ممتا نے کل مودی حکومت کو تین دن کا وقت دیتے ہوئے کہا کہ وہ 500اور 1000روپے کے پرانے نوٹوں کا چلن بند کرنے کا فیصلہ واپس لیں، ورنہ اگر موجودہ ہنگامہ جاری رہا تو زبردست افراتفری کا ماحول پیدا ہو جائے گا۔


Share: